ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیگر جینتیوں کی طرح ٹیپوجینتی بھی منائی جانی چاہئے؛ چنتامنی میں بی جے پی لیڈر کا بیان

دیگر جینتیوں کی طرح ٹیپوجینتی بھی منائی جانی چاہئے؛ چنتامنی میں بی جے پی لیڈر کا بیان

Tue, 01 Nov 2016 15:25:49    S.O. News Service

چنتامنی: یکم نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) چنتامنی بی جے پی کے لیڈر ارون بابو نے کہا کہ جس طرح والمیکی جینتی یسویشور جینتی امبیڈکر جینتی ؛ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے منائی جاتی ہے اسی طرح شیر میسور حضرت ٹیپوسلطان شہید ؒ کی یوم پیدائش بھی منائی جانی چاہئے۔ ٹیپوجینتی کو کامیاب کرنے کیلئے میری طرف سے ہر طرح کی تائید رہیگی ۔

بی جے پی لیڈر نے آج اپنی رہائش گاہ پر اُردومیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب تعلیم حاصل کررہا تھا تواُس وقت کتابوں میں ٹیپوسلطان کی مختصر تاریخ پڑھی تھی ا ب مجھے خواہش ہورہی ہے کہ ان کی مکمل تاریخ کا مطالعہ کرو ۔ارون بابو نے کہا کہ ٹیپوسلطان شہیدؒ کے جنم دن کو بلا تفریق مذہب منایاجائے اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیپوسلطان کی مخالفت کرنے سے پہلے ان کے تاریخ کا مطالعہ کرنا اشد ضروری ہے بغیر ان کی تاریخ کا مطالعہ کئے غلط بیانات دینا زیب نہیں دیتا انہوں نے اخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بی جے پی کے اعلیٰ لیڈران ٹیپو جینتی کے مخالفت کررہے ہیں، تو مجھے اس کا  کچھ بھی علم نہیں ہے،لیکن ٹیپوجینتی کے نام پر تنازعہ کھڑا کرنا ہرگزصحیح نہیں ہے۔


Share: